ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بین ریاستی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی گیارہویں میٹنگ آج

بین ریاستی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی گیارہویں میٹنگ آج

Sun, 09 Apr 2017 01:27:18    S.O. News Service

نئی دہلی:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کل بین ریاستی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی 11ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔وزارت کی جانب سے آج جاری بیان میں یہ معلومات دی گئی ہیں۔میٹنگ کے ایجنڈے میں مرکزوریاست کے مابین تعلقات کو لے کرپنچھی کمیشن کی سفارشات پربحث کی جائے گی۔کمیٹی میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، پنجاب، اتر پردیش، راجستھان اور تریپورہ کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ مرکزی شہری ترقیات کے وزیر،وزیرخزانہ، وزیر خارجہ، سڑک ٹرانسپورٹ اور اطلاعات و نشریات کے وزیر بھی بطور رکن حصہ لیں گے۔مرکزو ریاست کے مابین تعلقات کو لے کر سال 2005میں نوٹیفائیڈ پنچھی کمیشن نے سال 2010میں اپنی سفارشات حکومت کوسونپی تھیں۔اس میں انتظامیہ کے آپریشن اور انتظام میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان توازن کے علاوہ خزانہ، منصوبہ بندی،مقامی خود حکومت اوراندرونی سیکورٹی سمیت اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔کمیشن کی رپورٹ پر کمیٹی کے ارکان نے اپنے خیالات سونپ دیئے ہیں۔سات طبقہ والی رپورٹ کے شروعاتی تین طبقات پرمستقل کمیٹی کی آئندہ میٹنگ میں بحث ہونی ہے۔اگلی میٹنگ میں مرکز ریاست تعلقات میں انتظامی تبدیلی کی اہمیت، مرکز کی طرف سے جاری منصوبے اور انہیں لاگو کرنے کے لئے مرکزکی طرف سے ریاستوں کو مالی امداد کی منتقلی، ملک بھر کے لئے مربوط زرعی مارکیٹ اوربین ریاستی کونسل کومؤثربنانے کے اقدامات پربحث ہو گی۔واضح رہے کہ کونسل کی مستقل کمیٹی کی میٹنگ12سال کے وقفے کے بعدہورہی ہے۔اس لئے اسے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔قائمہ کمیٹی کی سفارشات کوبین ریاستی کونسل کی اگلی میٹنگ میں غوروفکرکے لیے رکھاجائے گا۔


Share: